اردو (乌尔都语)

اردو آفیشل ریسیورز آفس ویب سائٹ کا ورژن محض منتخب شدہ ضروری معلومات پر مشتمل ہے۔ آپ ہماری ویب سائٹ کے مکمل مواد تک انگریزی، روایتی چینی یا عام فہم چینی میں رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

آفیشل ریسیورز آفس (ORO) کی ویب سائٹ پر خوش آمدید۔ ORO کا قیام 1 جون 1992 کو عمل میں لایا گیا تھا اور یہ عوامی جمہوریہ چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں دیوالیہ پن سے متعلق مختلف قانونی امور انجام دیتا ہے۔ ہمارا مقصد ایک بڑے بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے طور پر ہانگ کانگ سپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن (SAR) کی معاونت کے لئے دیوالیہ پن سے متعلق اعلیٰ معیاری خدمات فراہم کرنا ہے۔

ORO کے اہم فنکشنز میں شامل ہیں:۔

  • جب عدالت اور قرض دہندگان کی جانب سے بطور ٹرسٹی یا بطور لیکویڈیٹر مقرر کیا جاتا ہے، دیوالیہ پن کی انتظام کاری سے متعلق خدمات فراہم کرتا ہے، دیوالیہ کمپنیوں اور دیوالیہ ہونے والوں کے اثاثوں کا پتہ لگاتا ہے، تحقیقات کرتا ہے اور قرض دہندگان کے دعووں سے اتفاق کرتا ہے؛ آمدنی تقسیم کرتا ہے
  • چھوٹے معاملات میں بطور حتمی ٹرسٹی یا لیکویڈیٹر کام کرتا ہے
  • دیوالیہ ہونے والوں، دیوالیہ کمپنیوں کے ڈائریکٹرز اور آفیسرز کے معاملات کی چھان بین کرتا ہے؛ کاروبار میں ناکامی کے اسباب سے متعلق عدالت کو رپورٹ کرتا ہے؛ دیوالیہ پن کے جرائم پر افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتا ہے
  • نجی دیوالیہ پن پریکٹیشنرز کے طرز عمل کی نگرانی کرتا ہے، فنڈز کی سرمایہ کاری کرتا ہے، کھاتوں کا آڈٹ کرتا ہے اور لیکویڈیٹرز اور ٹرسٹیز کے خلاف شکایات کی تحقیقات کرتا ہے
  • دیوالیہ پن کے مسائل سے متعلق قوانین، پالیسیوں اور طریقہ ہائے کار میں تبدیلیوں کا جائزہ لیتا ہے اور تجاویز دیتا ہے، اور بین الاقوامی دیوالیہ ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ کرتا ہے
  • دیوالیہ پن کے معاملات میں شامل دیگر سرکاری شعبوں اور قانونی اداروں کو معاونت فراہم کرتا ہے۔

ترجُمانی خدمات

ORO کی خدمات کی فراہمی میں چینی اور/یا انگریزی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ہانگ کانگ کرسچئن سروس کے تحت سنٹر فار ہارمونی اینڈ اینہانسمنٹ آف ایتھنک مائنارٹی ریزیڈنٹس (CHEER) کے ذریعے مختلف النسل افراد کے لئے دیوالیہ پن کی خدمات فراہم کرتے وقت جہاں ضروری ہو اور جہاں تک مناسب ہو ترجُمانی خدمات کا انتظام کرے گا۔ فی الحال، سنٹر فار ہارمونی اینڈ اینہانسمنٹ آف ایتھنک مائنارٹی ریزیڈنٹس (CHEER) آٹھ زبانوں میں ٹیلی فون کی ترجُمانی خدمات فراہم کرتا ہے، یعنی، بہاسا انڈونیشیا /،نیپالی، اردو، پنجابی،ٹگالوگ، تھائی، ہندی، ویتنامی یا دیگر سروس فراہم کنندہ کے ذریعے جیسا کہ مناسب ہو۔ مذکورہ بالا ترجُمانی خدمات کے لئے ہاٹ لائن نمبر درج ذیل ہیں:

بہاسا انڈونیشیا 6811 3755
نیپالی 6822 3755
اردو 6833 3755
پنجابی 6844 3755
ٹگالوگ 6855 3755
تھائی 6866 3755
ہندی 6877 3755
ویتنامی 6888 3755

مزید تفصیلات کے لئے، براہ کرم سنٹر فار ہارمونی اینڈ اینہانسمنٹ آف ایتھنک مائنارٹی ریزیڈنٹس (CHEER) کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں https://hkcscheer.net/hk/

مزید جانئے